Sura Āl ‘Imrān

SURA-AL-IMRAN
Description

bismillah

3_1

. الف لام میم (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)

1. Alif, Lam, Mim. (Only Allah and the Messenger [blessings and peace be upon him] know the real meaning.)

3_2

. اﷲ، اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں (وہ) ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے (سارے عالم کو اپنی تدبیر سے) قائم رکھنے والا ہے

2. Allah! None is worthy of worship but He, the Ever-Living, Self-Subsisting and Sustainer (of the entire universe with His Strategy).

3_3

. (اے حبیب!) اسی نے (یہ) کتاب آپ پر حق کے ساتھ نازل فرمائی ہے (یہ) ان (سب کتابوں) کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے اتری ہیں اور اسی نے تورات اور انجیل نازل فرمائی ہےo

3. (O Beloved!) He is the One Who has revealed to you (this) Book with truth. (It) confirms (all those Books) that were revealed before it. And He is the One Who has revealed the Torah and the Injil (the Gospel).

3_4

4-. (جیسے) اس سے قبل لوگوں کی رہنمائی کے لئے (کتابیں اتاری گئیں) اور (اب اسی طرح) اس نے حق اور باطل میں امتیاز کرنے والا (قرآن) نازل فرمایا ہے، بیشک جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سنگین عذاب ہے، اور اﷲ بڑا غالب انتقام لینے والا ہے

4. (As the Books were revealed) before this to guide the people, He has (now, in like manner,) revealed (the Qur’an,) the criterion to distinguish right from wrong. Verily, those who deny Allah’s Revelations, for them is rigorous punishment. And Allah is Almighty, the Lord of Retribution.

3_5

5-. یقینا اﷲ پر زمین اور آسمان کی کوئی بھی چیز مخفی نہیں

5. Surely, nothing is hidden from Allah in the earth or in the heaven.

3_6

وہی ہے جو (ماؤں کے) رحموں میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں (وہ) بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

6. He is the One Who shapes your forms the way He wills in the wombs (of mothers). None is worthy of worship but He. He is Almighty, All-Wise.

3_7

7. وہی ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی جس میں سے کچھ آیتیں محکم (یعنی ظاہراً بھی صاف اور واضح معنی رکھنے والی) ہیں وہی (احکام) کتاب کی بنیاد ہیں اور دوسری آیتیں متشابہ (یعنی معنی میں کئی احتمال اور اشتباہ رکھنے والی) ہیں، سو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے اس میں سے صرف متشابہات کی پیروی کرتے ہیں (فقط) فتنہ پروری کی خواہش کے زیرِ اثر اور اصل مراد کی بجائے من پسند معنی مراد لینے کی غرض سے، اور اس کی اصل مراد کو اﷲ کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور علم میں کامل پختگی رکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے، ساری (کتاب) ہمارے رب کی طرف سے اتری ہے، اور نصیحت صرف اہلِ دانش کو ہی نصیب ہوتی ہے

7. He is the One Who has revealed to you the Book comprising some firm and solid Verses (i.e., literally clear and precise in meaning); they are the foundation of (the commandments) of the Book. And other Verses are figurative (i.e., containing abstract and allusive meaning). So, those who have deviation in their hearts follow only its figurative Verses (just) under the urge to create disruption and with the motive to supply them self-seeking interpretation instead of their true interpretation. But none knows its true interpretation apart from Allah. And those who are perfectly firm in knowledge say: ‘We believe in it. The whole (Book) has been revealed by our Lord.’ And direction and guidance is the share of only those who possess wisdom and insight.

3_8

. (اور عرض کرتے ہیں:) اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت سے سرفراز فرمایا ہے اور ہمیں خاص اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، بیشک تو ہی بہت عطا فرمانے والا ہے

8. (And they submit:) ‘O our Lord, let not our hearts deviate after You have honoured us with guidance, and grant us mercy especially from Your presence. Truly, You alone are the Great Bestower.

3_9

. اے ہمارے رب! بیشک تو اس دن کہ جس میں کوئی شک نہیں سب لوگوں کو جمع فرمانے والا ہے، یقینا اﷲ (اپنے) وعدہ کے خلاف نہیں کرتا

9. O our Lord! You will surely bring together mankind on the Day about which there is no doubt. Verily, Allah does not go against (His) promise.’

3_10

. بیشک جنہوں نے کفر کیا نہ ان کے مال انہیں اﷲ (کے عذاب) سے کچھ بھی بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد، اور وہی لوگ دوزخ کا ایندھن ہیںo

10. Indeed, those who reject faith, neither their wealth nor their children shall be able to save them anyway from (the torment of) Allah. It is they who are the fuel of Hell.

3_11
(ان کا بھی) قومِ فرعون اور ان سے پہلی قوموں جیسا طریقہ ہے، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اﷲ نے ان کے گناہوں کے باعث انہیں پکڑ لیا، اور اﷲ سخت عذاب دینے والا ہے
11. (Their) line of action (also) resembles that of the people of Pharaoh and those before them who belied Our Revelations. So, Allah seized them because of their sins and Allah gives severe punishment.
3_12
. کافروں سے فرما دیں: تم عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے

12. Say to the disbelievers: ‘You will soon be overpowered and driven towards Hell, and that is a very evil abode.’

3_13
. بیشک تمہارے لئے ان دو جماعتوں میں ایک نشانی ہے (جو میدانِ بدر میں) آپس میں مقابل ہوئیں، ایک جماعت (یعنی اہل ایمان) نے اﷲ کی راہ میں (دفاعی) جنگ کی اور دوسری کافر تھی (یعنی کفار مکہ جنہوں نے مدینہ کے پُر امن مسلمانوں پر فوج کشی کی) وہ انہیں (اپنی) آنکھوں سے اپنے سے دوگنا دیکھ رہے تھے، اور اﷲ اپنی مدد کے ذریعے جسے چاہتا ہے تقویت دیتا ہے، یقینا اس واقعہ میں آنکھ والوں کے لئے (بڑی) عبرت ہے

13. There is certainly a sign for you in the two parties that encountered each other (in the battlefield of Badr)—one party (i.e., the Muslims) fought (a defensive war) in the cause of Allah, and the other comprised the disbelievers (i.e., the Meccan aggressors who invaded the peaceful Muslims of Medina). They saw them with their (own) eyes as twice their own number. And Allah provides strength with His reinforcement to whom He wills. In this incident, there is surely a (notable) lesson of warning for those who have eyes.

3_14
لوگوں کے لئے ان خواہشات کی محبت (خوب) آراستہ کر دی گئی ہے (جن میں) عورتیں اور اولاد اور سونے اور چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشان کئے ہوئے خوبصورت گھوڑے اور مویشی اور کھیتی (شامل ہیں)، یہ (سب) دنیوی زندگی کا سامان ہے، اور اﷲ کے پاس بہتر ٹھکانا ہے

14. (Excessively) attractive has been made, for the people, the love of lusts (that) include women, children, and hoarded treasures of gold and silver, and branded horses and cattle and crops. (All) this is the provision of the worldly life and with Allah is the best abode.

3_15

. (اے حبیب!) آپ فرما دیں: کیا میں تمہیں ان سب سے بہترین چیز کی خبر دوں؟ (ہاں) پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس (ایسی) جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے (ان کے لئے) پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور (سب سے بڑی بات یہ کہ) اﷲ کی طرف سے خوشنودی نصیب ہوگی، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

15. (O Beloved!) Say: ‘Shall I give you the news of something far better than all this? (Yes,) for the Godfearing there are (such) Gardens with their Lord beneath which streams flow. They will live there forever. There will be (for them) chaste wives, and (above all) they shall enjoy the pleasure of Allah.’ And Allah monitors His servants well.

3_16
(یہ وہ لوگ ہیں) جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم یقینا ایمان لے آئے ہیں سو ہمارے گناہ معاف فرما دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لےo

16. (These are the people) who say: ‘O our Lord, we have surely believed, so, forgive us our sins and save us from the torment of Hell.’

3_17
(یہ لوگ) صبر کرنے والے ہیں اور قول و عمل میں سچائی والے ہیں اور ادب و اطاعت میں جھکنے والے ہیں اور اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں اور رات کے پچھلے پہر (اٹھ کر) اﷲ سے معافی مانگنے والے ہیں

17. (They are) steadfast (people), truthful in their words and deeds and submissive in devotion and obedience. And they spend in the way of Allah, and (rise) in the later hours of the night to implore Allah’s pardon.

3_18
اﷲ نے اس بات پر گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی (اور ساتھ یہ بھی) کہ وہ ہر تدبیر عدل کے ساتھ فرمانے والا ہے، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں وہی غالب حکمت والا ہے

18. Allah bears witness that none is worthy of worship apart from Him; and the angels and those who possess knowledge also bear testimony to it (as well as the fact) that He designs and executes every plan with justice. None is worthy of worship but He. He is Almighty, All-Wise.

3_19
بیشک دین اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے، اور اہلِ کتاب نے جو اپنے پاس علم آجانے کے بعد اختلاف کیا وہ صرف باہمی حسد و عناد کے باعث تھا، اور جو کوئی اﷲ کی آیتوں کا انکار کرے تو بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے

19. Truly, Islam is the only Din (Religion) in Allah’s sight. And the People of the Book disagreed, after knowledge had come to them, only on account of their mutual jealousy and contention. And he who denies Allah’s revelations, then surely Allah hastens in calling to account.

3_20
(اے حبیب!) اگر پھر بھی آپ سے جھگڑا کریں تو فرما دیں کہ میں نے اور جس نے (بھی) میری پیروی کی اپنا روئے نیاز اﷲ کے حضور جھکا دیا ہے، اور آپ اہلِ کتاب اور اَن پڑھ لوگوں سے فرما دیں: کیا تم بھی اﷲ کے حضور جھکتے ہو (یعنی اسلام قبول کرتے ہو)؟ پھر اگر وہ فرمانبرداری اختیار کر لیں تو وہ حقیقتاً ہدایت پا گئے، اور اگر منہ پھیر لیں تو آپ کے ذمہ فقط حکم پہنچا دینا ہی ہے، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے

20. (O Beloved!) If they, even then, dispute with you, say to them: ‘I have bowed my humble face in absolute submissiveness before the presence of Allah and so have those who follow me.’ And say to the People of the Book as well as the illiterate ones: ‘Do you also bow before Allah absolutely (i.e., do you accept Islam)?’ And, if they embrace submission, then they have truly achieved guidance. But if they turn away, your responsibility is only to deliver the command. And Allah is Watchful of His servants.

3_21
یقینا جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں اور انبیاءکو ناحق قتل کرتے ہیں اور لوگوں میں سے بھی انہیں قتل کرتے ہیں جو عدل و انصاف کا حکم دیتے ہیں سو آپ انہیں دردناک عذاب کی خبر سنا دیں

21. Certainly, those who deny the Revelations of Allah and kill the Prophets unjustly, and also kill those of the people who enjoin equity and justice, announce to them the news of a grievous torment.

3_22
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت (دونوں) میں غارت ہوگئے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا
22. They are the ones whose works have become void both in this world and in the Hereafter. And they shall have no helpers.

3_23
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں (علمِ) کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا وہ کتابِ الٰہی کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (کتاب) ان کے درمیان (نزاعات کا) فیصلہ کر دے تو پھر ان میں سے ایک طبقہ منہ پھیر لیتا ہے اور وہ روگردانی کرنے والے ہی ہیں

23. Have you not seen those who were given a portion of (the knowledge of) the Book? They are invited towards the Book of Allah, so that it (the Book) gives judgment (on disputes) amongst them. Then, a party of them turn away and it is they who deviate.

3_24
یہ (روگردانی کی جرات) اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ مَس نہیں کرے گی، اور وہ (اﷲ پر) جو بہتان باندھتے رہتے ہیں اس نے ان کو اپنے دین کے بارے میں فریب میں مبتلا کر دیا ہےo

24. This (courage to deviate) is because they say: ‘The Fire of Hell will not touch us except for a few numbered days.’ And the lies that they invent (about Allah) have deluded them with regard to their din (religion).

3_25
سو کیا حال ہو گا جب ہم ان کو اس دن جس (کے بپا ہونے) میں کوئی شک نہیں جمع کریں گے، اور جس جان نے جو کچھ بھی (اعمال میں سے) کمایا ہو گا اسے اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

25. So, what will be their plight when We shall assemble all of them together on the Day in (the happening of) which there is no doubt, and everyone will be paid back in full for whatever (deeds) he has earned, and no injustice will be done to them?

3_26
(اے حبیب! یوں) عرض کیجئے: اے اﷲ، سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے سلطنت عطا فرما دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تُو جسے چاہے عزت عطا فرما دے اور جسے چاہے ذلّت دے، ساری بھلائی تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے، بیشک تُو ہر چیز پر بڑی قدرت والا ہے

26. (O My Beloved!) Submit (like this): ‘O Allah, Lord of sovereignty! You bestow sovereignty on whom You will, and You take away sovereignty from whom You will. You confer honour on whom You will, and You dishonour whom You will. All good is in Your Mighty Hand. Surely, You have absolute authority and control over everything.

3_27
تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تُو ہی زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اورمُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے (اپنی نوازشات سے) بہرہ اندوز کرتا ہے

27. You make the night enter into the day, and You make the day enter into the night; and You bring the living out of the dead, and You bring the dead out of the living; and You bless (with Your bounties) without measure whom You wish.’

3_28
مسلمانوں کو چاہئے کہ اہلِ ایمان کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو کوئی ایسا کرے گا اس کے لئے اﷲ (کی دوستی میں) سے کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ تم ان (کے شر) سے بچنا چاہو، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات (کے غضب) سے ڈراتا ہے، اور اﷲ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

28. The Muslims should not make friends with disbelievers instead of Muslims. And whoever does so will have nothing of (the alliance with) Allah except that you seek protection (from their mischief). And Allah warns you to fear (the wrath) of His divine essence, and to Allah is the return.

3_29
آپ فرما دیں کہ جو تمہارے سینوں میں ہے خواہ تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کر دو اﷲ اسے جانتا ہے، اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ خوب جانتا ہے، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

29. Say: ‘Whether you hide what is in your breasts or make it known, Allah knows it, and He thoroughly knows what is in the heavens and what is in the earth. And Allah has mighty control over everything.’

3_30
. جس دن ہر جان ہر اس نیکی کو بھی (اپنے سامنے) حاضر پا لے گی جو اس نے کی تھی اور ہر برائی کو بھی جو اس نے کی تھی، تو وہ آرزو کرے گی: کاش! میرے اور اس برائی (یا اس دن) کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہوتا، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات (کے غضب) سے ڈراتا ہے، اور اﷲ بندوں پر بہت مہربان ہے

30. On the Day when every soul shall find present (before him) every good that he accomplished and every evil that he perpetrated, he will wish there were a great distance between him and that evil (or that Day). Allah warns you to fear (the wrath) of His divine essence, and Allah is Most Compassionate towards His servants.

3_31
(اے حبیب!) آپ فرما دیں: اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں (اپنا) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لئے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا، اور اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

31. (O Beloved!) Say: ‘If you love Allah, follow me. Allah will then take you as (His) beloved, and forgive you your sins for you, and Allah is Most Forgiving, Ever-Merciful.’

3_32
آپ فرما دیں کہ اﷲ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو پھر اگر وہ روگردانی کریں تو اﷲ کافروں کو پسند نہیں کرتا

32. Say: ‘Obey Allah and the Messenger (blessings and peace be upon him).’ But if they turn away, then Allah does not like the disbelievers.

3_33
. بیشک اﷲ نے آدم (علیہ السلام) کو اور نوح (علیہ السلام) کو اور آلِ ابراہیم کو اور آلِ عمران کو سب جہان والوں پر (بزرگی میں) منتخب فرما لیا

33. Verily, Allah chose Adam, and Nuh (Noah), and the family of Ibrahim (Abraham) and the family of ‘Imran (in dignity) above all the people of the world.

3_34
یہ ایک ہی نسل ہے ان میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں، اور اﷲ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

34. They are all one race, descendants of one another. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.

3_35
اور (یاد کریں) جب عمران کی بیوی نے عرض کیا: اے میرے رب! جو میرے پیٹ میں ہے میں اسے (دیگر ذمہ داریوں سے) آزاد کر کے خالص تیری نذر کرتی ہوں سو تو میری طرف سے (یہ نذرانہ) قبول فرما لے، بیشک تو خوب سننے خوب جاننے والا ہے

35. And (recall) when the wife of ‘Imran said: ‘O my Lord, I vow purely to You what is in my womb, freeing him (from other obligations). So, accept (this offering) from me. You are indeed All-Hearing, All-Knowing.

3_36
پھر جب اس نے لڑکی جنی تو عرض کرنے لگی: مولا! میں نے تو یہ لڑکی جنی ہے، حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا اﷲ اسے خوب جانتا تھا، (وہ بولی:) اور لڑکا (جو میں نے مانگا تھا) ہرگز اس لڑکی جیسا نہیں (ہو سکتا) تھا (جو اﷲ نے عطا کی ہے)، اور میں نے اس کا نام ہی مریم (عبادت گزار) رکھ دیا ہے اور بیشک میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود (کے شر) سے تیری پناہ میں دیتی ہوں

36. So when she delivered a baby girl, she submitted: ‘Lord, I have given birth but to a female child.’ But Allah knew best what she had given birth to. (She said:) ‘And the boy (that I prayed for) could never (be) like the girl (that Allah has blessed me with); and I have named her Maryam (Mary, the worshipper); and, surely, I commit her and her children to Your protection against (the mischief of) Satan, the outcast.’

3_37
سو اس کے رب نے اس (مریم) کو اچھی قبولیت کے ساتھ قبول فرما لیا اور اسے اچھی پرورش کے ساتھ پروان چڑھایا اور اس کی نگہبانی زکریا (علیہ السلام) کے سپرد کر دی، جب بھی زکریا (علیہ السلام) اس کے پاس عبادت گاہ میں داخل ہوتے تو وہ اس کے پاس (نئی سے نئی) کھانے کی چیزیں موجود پاتے، انہوں نے پوچھا: اے مریم! یہ چیزیں تمہارے لئے کہاں سے آتی ہیں؟ اس نے کہا: یہ (رزق) اﷲ کے پاس سے آتا ہے، بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے

37. So, her Lord graciously accepted her (Maryam [Mary]) with excellent acceptance and brought her up immaculately and entrusted her guardianship to Zakariyya (Zacharias). Every time Zakariyya (Zacharias) entered her chamber of worship, he found with her (novel and uncommon) food items. He inquired: ‘O Maryam, wherefrom have these things come for you?’ She replied: ‘This (sustenance) comes from Allah. Verily, Allah provides sustenance without measure to whom He wills.’3_38
اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، عرض کیا: میرے مولا! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو ہی دعا کا سننے والا ہے

38. At the same place, Zakariyya (Zacharias) supplicated his Lord. He submitted: ‘O my Lord, bless me, out of Your Grace, with a virtuous and pure offspring. Surely, You alone hear the supplication.’

3_39
ابھی وہ حجرے میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے (یا دعا ہی کر رہے تھے) کہ انہیں فرشتوں نے آواز دی: بیشک اﷲ آپ کو (فرزند) یحیٰی (علیہ السلام) کی بشارت دیتا ہے جو کلمۃ اﷲ (یعنی عیسٰی علیہ السلام) کی تصدیق کرنے والا ہو گا اور سردار ہو گا اور عورتوں (کی رغبت) سے بہت محفوظ ہو گا اور (ہمارے) خاص نیکوکار بندوں میں سے نبی ہو گا

39. Whilst he was still standing in the chamber offering the Prayer (or supplicating), the angels called out to him: ‘Indeed, Allah gives you the good news of (a son) Yahya (John), who shall confirm Allah’s Word (i.e., ‘Isa [Jesus]), and he will be a leader, well-protected against (temptation for) women, and a Prophet from amongst (Our) exceptionally pious servants.’

3_40
(زکریاعلیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا؟ درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی (بھی) بانجھ ہے، فرمایا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے

40. (Zakariyya [Zacharias]) submitted: ‘O my Lord, how shall I have a son when old age has already overtaken me, and my wife is (also) barren?’ He said: ‘The same way as Allah does whatever He wills.’

3_41
عرض کیا: اے میرے رب! میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما، فرمایا: تمہارے لئے نشانی یہ ہے کہ تم تین دن تک لوگوں سے سوائے اشارے کے بات نہیں کر سکو گے، اور اپنے رب کو کثرت سے یاد کرو اور شام اور صبح اس کی تسبیح کرتے رہو

41. Zakariyya (Zacharias) submitted: ‘O my Lord, fix a sign for me.’ Allah said: ‘The sign for you is that for three days you will not be able to communicate to the people except by gestures. And remember your Lord abundantly and glorify Him persistently, evening and morning.’

3_42
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے

42. And (remember) when the angels said: ‘O Maryam (Mary), surely Allah has chosen you and has blessed you with purity and has exalted you today over all the women of the world.

3_43
اے مریم! تم اپنے رب کی بڑی عاجزی سے بندگی بجا لاتی رہو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو

43. O Maryam (Mary)! Obey your Lord consistently with utmost humbleness, prostrate yourself, and bow down in worship along with those who bow down.’

3_44
(اے محبوب!) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی فرماتے ہیں، حالانکہ آپ (اس وقت) ان کے پاس نہ تھے جب وہ (قرعہ اندازی کے طور پر) اپنے قلم پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم (علیہا السلام) کی کفالت کرے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

44. (O Beloved!) These are the tidings of the unseen which We reveal to you. But (at that time) you were not present with them when they were casting their pens (by way of a draw to determine) which of them should take care of Maryam (Mary). Nor were you with them when they were disputing with one another.

3_45
جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ تمہیں اپنے پاس سے ایک کلمۂ (خاص) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسٰی بن مریم (علیھما السلام) ہوگا وہ دنیا اور آخرت (دونوں) میں قدر و منزلت والا ہو گا اور اﷲ کے خاص قربت یافتہ بندوں میں سے ہوگا

45. When the angels said: ‘O Maryam (Mary), surely, Allah gives you glad tidings of a (particular) Word from Him named the Messiah, ‘Isa, the son of Maryam (Jesus, the son of Mary), who would be eminent and exalted, (both) in this world and in the Hereafter, and would be of those who are exceptionally intimate servants of Allah blessed with His nearness.

3_46
اور وہ لوگوں سے گہوارے میں اور پختہ عمر میں (یکساں) گفتگو کرے گا اور وہ (اﷲ کے) نیکوکار بندوں میں سے ہو گا

46. And he will talk to the people (alike) both in the cradle and in ripe years, and he will be one of the most pious servants (of Allah).’

3_47
(مریم علیہا السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا درآنحالیکہ مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا، ارشاد ہوا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے، جب کسی کام (کے کرنے) کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو اس سے فقط اتنا فرماتا ہے کہ ’ہو جا‘ وہ ہو جاتا ہے

47. Maryam (Mary) submitted: ‘O my Lord, how shall I have a son when no man has ever touched me?’ He said: ‘Just as Allah creates what He pleases.’ When He decides (to do) some work, He just gives it the command ‘Be,’ and it becomes.

3_48
اور اﷲ اسے کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل (سب کچھ) سکھائے گا

48. And Allah will teach him the Book and the wisdom, the Torah and the Injil ([the Gospel] everything).

3_49
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہو گا (ان سے کہے گا) کہ بیشک میں تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے کی شکل جیسا (ایک پُتلا) بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں سو وہ اﷲ کے حکم سے فوراً اڑنے والا پرندہ ہو جاتا ہے، اور میں مادرزاد اندھے اور سفید داغ والے کو شفایاب کرتا ہوں اور میں اﷲ کے حکم سے مُردے کو زندہ کر دیتا ہوں، اور جو کچھ تم کھا کر آئے ہو اور جو کچھ تم اپنے گھروں میں جمع کرتے ہو میں تمہیں (وہ سب کچھ) بتا دیتا ہوں، بیشک اس میں تمہارے لئے نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو

49. And he will be a Messenger to the Children of Israel, (saying to them:) ‘I have undoubtedly brought to you a sign from your Lord: I design for you from clay (a figure) like the shape of a bird; then I breathe into it; and at once it becomes a flying bird by Allah’s command. And I restore health to the born blind, and the lepers, and raise the dead to life by the command of Allah. And I inform you of (all) what you have eaten, and what you have hoarded in your houses. Truly, there is a sign in it for you if you believe.

3_50
اور میں اپنے سے پہلے اتری ہوئی (کتاب) تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور یہ اس لئے کہ تمہاری خاطر بعض ایسی چیزیں حلال کر دوں جو تم پر حرام کر دی گئی تھیں اور تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں، سو اﷲ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کر لو

50. And I validate the (Book) Torah sent down before me, and that is because I may declare certain things lawful for you which were forbidden to you as unlawful. And I have come to you from your Lord with a sign. So, fear Allah and obey me.

3_51
بیشک اﷲ میرا رب ہے اور تمہارا بھی (وہی) رب ہے پس اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے

51. Verily, Allah is my Lord and your Lord too. So worship Him alone. This is the straight path.’

3_52
پھر جب عیسٰی (علیہ السلام) نے ان کا کفر محسوس کیا تو اس نے کہا: اﷲ کی طرف کون لوگ میرے مددگار ہیں؟ تو اس کے مخلص ساتھیوں نے عرض کیا: ہم اﷲ (کے دین) کے مددگار ہیں، ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں، اور آپ گواہ رہیں کہ ہم یقیناً مسلمان ہیں

52. Later, when ‘Isa (Jesus) sensed their disbelief, he said: ‘Who are my helpers in the way of Allah?’ His sincere companions submitted: ‘We are the helpers of (the Din [Religion] of) Allah. We have believed in Allah and bear witness that we are surely Muslims.

3_53
اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے

53. O our Lord! We have believed in the Book which You have sent down, and we have become the followers of this Messenger. So register us amongst those who bear witness (to the truth).’

3_54
پھر (یہودی) کافروں نے (عیسٰی علیہ السلام کے قتل کے لئے) خفیہ سازش کی اور اﷲ نے (عیسٰی علیہ السلام کو بچانے کے لئے) مخفی تدبیر فرمائی، اور اﷲ سب سے بہتر مخفی تدبیر فرمانے والا ہے

54. Then, the disbelieving (Jews) conspired secretly (to execute ‘Isa [Jesus]), but Allah covertly designed His plan (to safeguard ‘Isa [Jesus]). And Allah is the Best of secret planners.

3_55
جب اﷲ نے فرمایا: اے عیسٰی! بیشک میں تمہیں پوری عمر تک پہنچانے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف (آسمان پر) اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے نجات دلانے والا ہوں اور تمہارے پیروکاروں کو (ان) کافروں پر قیامت تک برتری دینے والا ہوں، پھر تمہیں میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے سو جن باتوں میں تم جھگڑتے تھے میں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کر دوں گا
55. When Allah said: ‘O ‘Isa (Jesus), I will surely bring your term of life to completion; and I am about to lift you towards Myself (in the heavens), and deliver you from the disbelievers, and exalt your followers above (these) disbelievers till the Day of Resurrection. Then to Me you all have to return. So I shall judge between you in the matters about which you used to dispute.’

3_56
پھر جو لوگ کافر ہوئے انہیں دنیا اور آخرت (دونوں میں) سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہو گا
56. As for those who disbelieved, I shall give them severe punishment (both) in this world and in the Hereafter, and they shall have no helpers.

3_57
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے تو (اﷲ) انہیں ان کا بھرپور اجر دے گا، اور اﷲ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
57. And those who believed and did pious deeds, (Allah) shall reward them in full. And Allah does not like the wrongdoers.

3_58
یہ جو ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں (یہ) نشانیاں ہیں اور حکمت والی نصیحت ہے
58. These which We read out to you are signs and the wisdom-laden advice.

3_59
. بیشک عیسٰی (علیہ السلام) کی مثال اﷲ کے نزدیک آدم (علیہ السلام) کی سی ہے، جسے اس نے مٹی سے بنایا پھر (اسے) فرمایا ’ہو جا‘ وہ ہو گیا
59. Surely, the example of ‘Isa (Jesus) in the sight of Allah is the same as that of Adam whom He formed from clay, then said (to him): ‘Be.’ And he became.

3_60
(امت کی تنبیہ کے لئے فرمایا:) یہ تمہارے رب کی طرف سے حق ہے پس شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جانا

60. (Ordained to forewarn the Umma [the Community]:) ‘This is the truth from your Lord, so be not of those who doubt.’

3_61
پس آپ کے پاس علم آجانے کے بعد جو شخص عیسٰی (علیہ السلام) کے معاملے میں آپ سے جھگڑا کرے تو آپ فرما دیں کہ آجاؤ ہم (مل کر) اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو اور اپنے آپ کو بھی اور تمہیں بھی (ایک جگہ پر) بلا لیتے ہیں، پھر ہم مباہلہ (یعنی گڑگڑا کر دعا) کرتے ہیں اور جھوٹوں پر اﷲ کی لعنت بھیجتے ہیں

61. So, if someone contends with you about ‘Isa (Jesus) after knowledge has come to you, say: ‘Come, let us (jointly) call our sons and your sons, our women and your women, and ourselves and yourselves (at the same place). Then let us supplicate fervently (i.e., most submissively) and invoke the curse of Allah upon the liars.’

3_62
بیشک یہی سچا بیان ہے، اور کوئی بھی اﷲ کے سوا لائقِ عبادت نہیں، اور بیشک اﷲ ہی تو بڑا غالب حکمت والا ہے
62. Most certainly, this is the true narrative, and there is none worthy of worship except Allah. And verily Allah is All-Mighty, All-Wise.

3_63
پھر اگر وہ لوگ روگردانی کریں تو یقینا اﷲ فساد کرنے والوں کو خوب جانتا ہے
63. But if they turn away, then surely Allah knows the miscreants full well.

3_64
آپ فرما دیں: اے اہلِ کتاب! تم اس بات کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے، (وہ یہ) کہ ہم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور ہم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اﷲ کے سوا رب نہیں بنائے گا، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو کہہ دو کہ گواہ ہو جاؤ کہ ہم تو اﷲ کے تابع فرمان (مسلمان) ہیں
64. Say: ‘O People of the Book, come to that matter which is common between us and you (namely that): we shall worship none other than Allah, and we shall not associate any partner with Him. Nor shall anyone of us take one another as Lords apart from Allah. Then if they turn away, say: Bear witness that we are but Allah’s obedient servants (Muslims).

3_65
اے اہلِ کتاب! تم ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو (یعنی انہیں یہودی یا نصرانی کیوں ٹھہراتے ہو) حالانکہ تورات اور انجیل (جن پر تمہارے دونوں مذہبوں کی بنیاد ہے) تو نازل ہی ان کے بعد کی گئی تھیں، کیا تم (اتنی بھی) عقل نہیں رکھتے

65. O People of the Book! Why do you dispute about Ibrahim ([Abraham] i.e., why do you regard him as a Jew or a Christian])? The truth is that the Torah and the Injil ([the Gospel] on which both your religions are based) were sent down after his time. Have you not even (this much) sense?

3_66
سن لو! تم وہی لوگ ہو جو ان باتوں میں بھی جھگڑتے رہے ہو جن کا تمہیں (کچھ نہ کچھ) علم تھا مگر ان باتوں میں کیوں تکرار کرتے ہو جن کا تمہیں (سرے سے) کوئی علم ہی نہیں، اور اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
66. Listen! You are the people who have also been disputing about matters of which you had (but some) knowledge. But why do you dispute about things of which you have no knowledge (at all)? And Allah knows but you do not know.

3_67
ابراہیم (علیہ السلام) نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی وہ ہر باطل سے جدا رہنے والے (سچے) مسلمان تھے، اور وہ مشرکوں میں سے بھی نہ تھے

67. Ibrahim (Abraham) was neither a Jew nor a Christian; he was a (true) Muslim, far detached from all heresy and falsehood. Nor was he one of the polytheists

3_68
بیشک سب لوگوں سے بڑھ کر ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب (اور حق دار) تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان (کے دین) کی پیروی کی ہے اور (وہ) یہی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور (ان پر) ایمان لانے والے ہیں، اور اﷲ ایمان والوں کا مددگار ہے
68. Certainly, the nearest of the people to Ibrahim (Abraham), (and the most deserving) are those who have followed him (in his Din [Religion]). And (they) are no other than this Messenger (blessings and peace be upon him) and those who have believed (in him). And Allah is the Helper of the believers.

3_69
(اے مسلمانو!) اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ تو (شدید) خواہش رکھتا ہے کہ کاش وہ تمہیں گمراہ کر سکیں، مگر وہ فقط اپنے آپ ہی کو گمراہی میں مبتلا کئے ہوئے ہیں اور انہیں (اس بات کا) شعور نہیں
69. (O Muslims!) A section of the People of the Book (intensely) desire to, somehow, lead you astray, but they have led astray only themselves whilst they have no sense (of it).

3_70
. اے اہلِ کتاب! تم اﷲ کی آیتوں کا انکار کیوں کر رہے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو (یعنی تم اپنی کتابوں میں سب کچھ پڑھ چکے ہو)
70. O People of the Book! Why are you denying Allah’s Revelations whilst you bear witness yourselves (i.e., you have read everything in your Books)?

3_71
اے اہلِ کتاب! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں خلط ملط کرتے ہو اور حق کو کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو
71. O People of the Book! Why do you confound the truth with falsehood, and why do you hide the truth whereas you know?

3_72
اور اہلِ کتاب کا ایک گروہ (لوگوں سے) کہتا ہے کہ تم اس کتاب (قرآن) پر جو مسلمانوں پر نازل کی گئی ہے دن چڑھے (یعنی صبح) ایمان لایا کرو اور شام کو انکار کر دیا کرو تاکہ (تمہیں دیکھ کر) وہ بھی برگشتہ ہو جائیں
72. And a section of the People of the Book say (to the people): ‘Believe in the Book (Qur’an) which is sent down to Muslims in the morning, and deny it in the evening, so that (imitating you) they may also desert and turn about.

3_73
اور کسی کی بات نہ مانو سوائے اس شخص کے جو تمہارے (ہی) دین کا پیرو ہو، فرما دیں کہ بیشک ہدایت تو (فقط) ہدایتِ الٰہی ہے (اور اپنے لوگوں سے مزید کہتے ہیں کہ یہ بھی ہرگز نہ ماننا) کہ جیسی کتاب (یا دِین) تمہیں دیا گیا اس جیسا کسی اور کو بھی دیا جائے گا یا یہ کہ کوئی تمہارے رب کے پاس تمہارے خلاف حجت لا سکے گا، فرما دیں: بیشک فضل تو اﷲ کے ہاتھ میں ہے، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اور اﷲ وسعت والا بڑے علم والا ہے
73. And do not believe anyone but him who follows (only) your din (religion).’ Say: ‘Surely, the guidance is but the guidance of Allah (alone).’ (And they further say to their people never to believe even this) that: ‘The like of the Book (or din [religion]) given to you may also be given to anyone else, or that someone may give a plea against you before your Lord.’ Say: ‘Bounty is in the Hand of Allah; He bestows on whom He pleases and Allah is All-Embracing, All-Knowing.

3_74
وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص فرما لیتا ہے، اور اﷲ بڑے فضل والا ہے
74. He specifies His mercy for whom He wills and Allah is the Lord of Infinite Bounty.

3_75
. اور اہلِ کتاب میں ایسے بھی ہیں کہ اگر آپ اس کے پاس مال کا ڈھیر امانت رکھ دیں تو وہ آپ کو لوٹا دے گا اور انہی میں ایسے بھی ہیں کہ اگر اس کے پاس ایک دینار امانت رکھ دیں تو آپ کو وہ بھی نہیں لوٹائے گا سوائے اس کے کہ آپ اس کے سر پر کھڑے رہیں، یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ اَن پڑھوں کے معاملہ میں ہم پر کوئی مؤاخذہ نہیں، اور اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور انہیں خود (بھی) معلوم ہے
75. And amongst the People of the Book there are a type that if you trust him with a heap of wealth, he will return it to you. And some amongst them are such that if you trust him with one dinar (a gold coin), he will not return it to you unless you keep standing over him. That is because they say: ‘There is no blame on us in the matter of the illiterate.’ And they fabricate a lie against Allah and they know it themselves (as well).

3_76
ہاں جو اپنا وعدہ پورا کرے اور تقویٰ اختیار کرے (اس پر واقعی کوئی مؤاخذہ نہیں) سو بیشک اﷲ پرہیز گاروں سے محبت فرماتا ہے
76. Yes, he who fulfils his promise and adopts Godfearingness (will indeed face no accountability); so Allah surely loves the pious.

3_77
بیشک جو لوگ اﷲ کے عہد اور اپنی قَسموں کا تھوڑی سی قیمت کے عوض سودا کر دیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور نہ قیامت کے دن اﷲ ان سے کلام فرمائے گا اور نہ ہی ان کی طرف نگاہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاکیزگی دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا
77. Certainly, those who sell the promise of Allah and their own oaths for a small price, it is they who will not have any share in the Hereafter. And on the Day of Resurrection Allah will neither speak to nor look at them, nor will He purify them, and for them will be painful torment.

3_78
اور بیشک ان میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبانوں کو مروڑ لیتے ہیں تاکہ تم ان کی الٹ پھیر کو بھی کتاب (کا حصّہ) سمجھو حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے، اور کہتے ہیں: یہ (سب) اﷲ کی طرف سے ہے، اور وہ (ہرگز) اﷲ کی طرف سے نہیں ہے، اور وہ اﷲ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور (یہ) انہیں خود بھی معلوم ہے
78. And there is indeed another section of them who, whilst reciting the Book, twist their tongues so that you may take their inverted expression as (part of) the Book, whereas it is not from the Book. And they say: ‘It is (all) from Allah,’ while it is not (at all) from Allah. They invent a lie against Allah and they know (it) themselves as well.

3_79
کسی بشر کو یہ حق نہیں کہ اﷲ اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے یہ کہنے لگے کہ تم اﷲ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ بلکہ (وہ تو یہ کہے گا) تم اﷲ والے بن جاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس وجہ سے کہ تم خود اسے پڑھتے بھی ہو
79. No human being whom Allah blesses with the Book and Wisdom and Prophethood has the right to say to the people: ‘Be my servants instead of Allah’s.’ (He would rather say:) ‘Be the devotees of Allah because you teach the Book and because you study it yourselves as well.

3_80
اور وہ پیغمبر تمہیں یہ حکم کبھی نہیں دیتا کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو رب بنا لو، کیا وہ تمہارے مسلمان ہو جانے کے بعد (اب) تمہیں کفر کا حکم دے گا
80. Nor would that Messenger ever command you to take the angels and the Prophets as Lords. Would he command you (now) to disbelieve after you have become Muslims?

3_81
اور (اے محبوب! وہ وقت یاد کریں) جب اﷲ نے انبیاءسے پختہ عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کر دوں پھر تمہارے پاس وہ (سب پر عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے جو ان کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو جو تمہارے ساتھ ہوں گی تو ضرور بالضرور ان پر ایمان لاؤ گے اور ضرور بالضرور ان کی مدد کرو گے، فرمایا: کیا تم نے اِقرار کیا اور اس (شرط) پر میرا بھاری عہد مضبوطی سے تھام لیا؟ سب نے عرض کیا: ہم نے اِقرار کر لیا، فرمایا کہ تم گواہ ہو جاؤ اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں
81. And, (O Beloved, recall) when Allah took a firm covenant from the Prophets: ‘When I give you the Book and Wisdom, and then there comes to you the Messenger (who is exalted in glory above all and) who shall validate the Books you will have with you, you shall then, most certainly, believe in him and most surely help him.’ Allah said: ‘Do you affirm, and on this (condition) hold fast to My heavy covenant?’ All submitted: ‘We affirm.’ Allah said: ‘Bear witness then, and I am also with you amongst the witnesses.’

3_82
(اب پوری نسل آدم کے لئے تنبیہاً فرمایا:) پھر جس نے اس (اقرار) کے بعد روگردانی کی پس وہی لوگ نافرمان ہوں گے
82. (Now admonished all mankind:) ‘Then he who turns away after this (affirmation), it is they who will be the disobedient.’

3_83
کیا یہ اﷲ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں اور جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے اس نے خوشی سے یا لاچاری سے (بہرحال) اسی کی فرمانبرداری اختیار کی ہے اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے
83. Do they seek some din (religion) other than Allah’s? And whoever is in the heavens and the earth has embraced His obedience (whether) by choice or by constraint, and to Him shall they all be returned.

3_84
آپ فرمائیں: ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیھم السلام) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ موسٰی اور عیسٰی اور جملہ انبیاء (علیھم السلام) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا ہے (سب پر ایمان لائے ہیں)، ہم ان میں سے کسی پر بھی ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں
84. Say: ‘We believe in Allah and in that which has been sent down to us and in that which has been revealed to Ibrahim (Abraham), Isma‘il (Ishmael), Ishaq (Isaac) and Ya‘qub (Jacob) and their descendants and that which has been given to Musa (Moses), ‘Isa (Jesus) and all other Messengers by their Lord (we believe in all). We do not make distinction in our faith in any of them, and to Him we submit ourselves.’

3_85
اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا
85. And whoever seeks a din (religion) other than Islam that shall not at all be accepted from him, and he will be amongst the losers in the Hereafter.

3_86
اﷲ ان لوگوں کو کیونکر ہدایت فرمائے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے حالانکہ وہ اس امر کی گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس واضح نشانیاں بھی آچکی تھیں، اور اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا
86. How shall Allah guide those who disbelieved after embracing faith whilst they had borne witness that this Messenger is true, and clear signs too had come to them? And Allah does not guide the wrongdoers.

3_87
ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت پڑتی رہے
87. The punishment of such people is that they are continually plagued by the curse of Allah, of the angels and of all mankind.

3_88
وہ اس پھٹکار میں ہمیشہ (گرفتار) رہیں گے اور ان سے اس عذاب میں کمی نہیں کی جائے گی اور نہ انہیں مہلت دی جائے گے
88. They shall remain (imprisoned) under this curse forever. And neither will this torment be lessened, nor will they be given respite,

3_89
سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کر لی اور (اپنی) اصلاح کر لی، تو بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا مہربان ہے
89. Except those who repent and mend (their) ways. Allah is, indeed, Most Forgiving, Ever-Merciful.

3_90
بیشک جن لوگوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا پھر وہ کفر میں بڑھتے گئے ان کی توبہ ہرگز قبول نہیں کی جائے گے، اور وہی لوگ گمراہ ہیں
90. Assuredly, the people who disbelieve after accepting belief and then advance in disbelief, their repentance will not be accepted at all, and it is they who have lost the right path.

3_91
بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور حالتِ کفر میں ہی مر گئے سو ان میں سے کوئی شخص اگر زمین بھر سونا بھی (اپنی نجات کے لئے) معاوضہ میں دینا چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، انہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہو سکے گا
91. Surely, those who disbelieved and died whilst they were disbelievers, if any of them offers an earthful of gold as ransom (for his salvation), that shall not be accepted from him at all. It is they for whom there is painful torment. And no helper will be possible for them.

3_92
تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک تم (اللہ کی راہ میں) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو، اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے
92. You can never attain to piety unless you spend (in the cause of Allah) out of that which you like the most; and Allah surely knows well whatever you give away.

3_93
تورات کے اترنے سے پہلے بنی اسرائیل کے لئے ہر کھانے کی چیز حلال تھی سوائے ان (چیزوں) کے جو یعقوب (علیہ السلام) نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں، فرما دیں: تورات لاؤ اور اسے پڑھو اگر تم سچے ہو
93. Before the revelation of the Torah, everything edible was lawful for the Children of Israel except those (things) Ya‘qub (Jacob) had declared forbidden for himself. Say: ‘Bring the Torah and read it out if you are truthful.’

3_94
پھر اس کے بعد بھی جو شخص اللہ پر جھوٹ گھڑے تو وہی لوگ ظالم ہیں
94. So, whoever fabricates a lie against Allah even after this, then it is they who are the wrongdoers

3_95
فرما دیں کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے، سو تم ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کی پیروی کرو جو ہر باطل سے منہ موڑ کر صرف اللہ کے ہوگئے تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے
95. Say: ‘Allah has proclaimed the truth, so follow the Din (Religion) of Ibrahim (Abraham) who, rejecting every evil, devoted himself wholly to Allah. And he was not one of the polytheists.’

3_96
بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہّ میں ہے، برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے (مرکزِ) ہدایت ہے
96. The first House ever constructed for mankind (to worship Allah) is indeed the one in Mecca, teeming with blessings and (the centre of) guidance for the whole world.

3_97
اس میں کھلی نشانیاں ہیں (ان میں سے ایک) ابراہیم (علیہ السلام) کی جائے قیام ہے، اور جو اس میں داخل ہوگیا امان پا گیا، اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو، اور جو (اس کا) منکر ہو تو بیشک اللہ سب جہانوں سے بے نیاز ہے
97. There are manifest signs in it, (one of which is) the station of Ibrahim (Abraham). Whoever enters it attains safety and protection; and the Pilgrimage to this House is prescribed for the people for the sake of Allah whoever may afford its journey; and whoever denies (it), then indeed Allah is Self-Sufficient, Beyond Need of all the worlds.

3_98
فرما دیں: اے اہلِ کتاب! تم اللہ کی آیتوں کا انکار کیوں کرتے ہو؟ اور اللہ تمہارے کاموں کا مشاہدہ فرما رہا ہے
98. Say: ‘O People of the Book, why do you deny the Revelations of Allah? And Allah is observing your actions.’

3_99
فرما دیں: اے اہلِ کتاب! جو شخص ایمان لے آیا ہے تم اسے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو؟ تم ان کی راہ میں بھی کجی چاہتے ہو حالانکہ تم (اس کے حق ہونے پر) خود گواہ ہو، اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں
99. Say: ‘O People of the Book, why do you hinder the one who has embraced faith from Allah’s path? You want to make their path crooked too, whilst you yourselves are witnesses (that it is straight). And Allah is not unaware of your doings.

3_100
اے ایمان والو! اگر تم اہلِ کتاب میں سے کسی گروہ کا بھی کہنا مانو گے تو وہ تمہارے ایمان (لانے) کے بعد پھر تمہیں کفر کی طرف لوٹا دیں گے
100. O believers! If you obey any section of the People of the Book, they will turn you back to disbelief after you have (embraced) faith.

3_101
اور تم (اب) کس طرح کفر کرو گے حالانکہ تم وہ (خوش نصیب) ہو کہ تم پر اللہ کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں اور تم میں (خود) اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہیں، اور جو شخص اللہ (کے دامن) کو مضبوط پکڑ لیتا ہے تو اسے ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت کی جاتی ہے
101. And how will you disbelieve (now), whilst you are (fortunate) ones to whom the Verses of Allah are recited, and the Messenger of Allah (blessings and peace be upon him) is (himself) present amongst you? And whoever holds fast to (the Embrace of) Allah is most surely guided to the straight path.

3_102
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرا کرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہاری موت صرف اسی حال پر آئے کہ تم مسلمان ہو
102. O believers! Fear Allah as it is due to fear Him. And death should approach you only in a state when you are Muslims.

3_103
اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو، اور اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب تم (ایک دوسرے کے) دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کردی اور تم اس کی نعمت کے باعث آپس میں بھائی بھائی ہوگئے، اور تم (دوزخ کی) آگ کے گڑھے کے کنارے پر(پہنچ چکے) تھے پھر اس نے تمہیں اس گڑھے سے بچا لیا، یوں ہی اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیاں کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ
103. And hold fast to the rope of Allah, all of you together, and do not generate dissension and factions. But call to mind the blessing of Allah upon you when you were enemies (one to another). Then He created the bond of love amongst your hearts, and by His blessing you became brothers. And you (had reached) the brink of a pit of the Fire (of Hell) but He rescued you from it. That is how Allah elaborates His signs to you that you may take guidance to the right path.

3_104
اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں، اور وہی لوگ بامراد ہیں
104. And from amongst you there must be a community comprising the people who invite mankind towards piety, enjoin righteousness and forbid evil. And they are the successful people.

3_105
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور جب ان کے پاس واضح نشانیاں آچکیں اس کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے، اور انہی لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے
105. And become not like those who split into sects and dissented even after manifest signs had reached them. And it is they who will suffer grievous torment,

3_106
جس دن کئی چہرے سفید ہوں گے اور کئی چہرے سیاہ ہوں گے، تو جن کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے (ان سے کہا جائے گا:) کیا تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا؟ تو جو کفر تم کرتے رہے تھے سواس کے عذاب (کا مزہ) چکھ لو
106. On the Day when many faces will be bright and many others will be dark, the ones with dark faces (will be asked): ‘Did you reject faith after you had believed? So taste the torment for the disbelief you had been committing.’

3_107
اور جن لوگوں کے چہرے سفید (روشن) ہوں گے تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
107. But those with (glittering) white faces will be in Allah’s mercy. Therein will they live forever.

3_108
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جنہیں ہم آپ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں، اور اللہ جہان والوں پر ظلم نہیں چاہتا
108. These are the Revelations of Allah which We recite to you with truth. And Allah intends no injustice to mankind.

3_109
اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے
109. And whatever exists in the heavens and the earth belongs to Allah alone. And to Allah will all matters be returned.

3_110
تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے ظاہر کی گئی ہے، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو، اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو یقیناً ان کے لئے بہتر ہوتا، ان میں سے کچھ ایمان والے بھی ہیں اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں
110. You are the best community brought forth for (the guidance of) mankind: you enjoin righteousness, forbid evil and believe in Allah. Had the People of the Book also embraced faith, that would certainly have been in their favour. There are some amongst them who believe, whilst the majority of them are disobedient.

3_111
یہ لوگ ستانے کے سوا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، اور اگر یہ تم سے جنگ کریں تو تمہارے سامنے پیٹھ پھیر جائیں گے، پھر ان کی مدد (بھی) نہیں کی جائے گے
111. They cannot do you any harm beyond offending; and if they fight you, they will turn their backs upon you; then they will not be helped (as well).

3_112
وہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں ان پر ذلّت مسلط کر دی گئی ہے سوائے اس کے کہ انہیں کہیں اللہ کے عہد سے یا لوگوں کے عہد سے (پناہ دے دی جائے) اور وہ اللہ کے غضب کے سزاوار ہوئے ہیں اور ان پر محتاجی مسلط کی گئی ہے، یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے تھے، کیونکہ وہ نافرمان ہو گئے تھے اور (سرکشی میں) حد سے بڑھ گئے تھے
112. They are shut in humiliation wherever they may be found, except that they are (provided with shelter) under some promise with Allah or some bond with people. And they have earned Allah’s wrath, and have been subjected to indigence consequent on their rejection of Allah’s revelations and killing the Prophets unjustly, because they turned into rebels and exceeded all limits (in defiance).

3_113
یہ سب برابر نہیں ہیں، اہلِ کتاب میں سے کچھ لوگ حق پر (بھی) قائم ہیں وہ رات کی ساعتوں میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور سر بسجود رہتے ہیں
113. They are not all alike. Some of the People of the Book are (also) firmly committed to the truth. They recite the Verses of Allah during the hours of night, and remain in the state of prostration before their Lord.

3_114
وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں، اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں
114. They believe in Allah and the Last Day and enjoin righteousness, and forbid evil, and they race to pious works. And it is they who are amongst the pious.

3_115
اور یہ لوگ جو نیک کام بھی کریں اس کی ناقدری نہیں کی جائے گے اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جاننے والا ہے
115. And whatever pious acts they do will not be disregarded; and Allah is Well Aware of those who guard against evil.

3_116
یقینا جن لوگوں نے کفر کیا ہے نہ ان کے مال انہیں اللہ (کے عذاب) سے کچھ بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولاد، اور وہی لوگ جہنمی ہیں، جو اس میں ہمیشہ رہیں گے
116. Certainly, those who have disbelieved, neither their riches nor their children will provide them any protection against (the torment of) Allah. And they are the ones who are the inmates of Hell and will live there forever.

3_117
(یہ لوگ) جو مال (بھی) اس دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس ہوا جیسی ہے جس میں سخت پالا ہو (اور) وہ ایسی قوم کی کھیتی پر جا پڑے جو اپنی جانوں پر ظلم کرتی ہو اور وہ اسے تباہ کر دے، اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں
117. (Whatever) wealth (these people) spend in the life of this world is like the frost-laden wind which strikes and destroys the harvest of a people who wrong their own souls. And Allah has not done them any wrong, but they have wronged their own selves.

3_118
اے ایمان والو! تم غیروں کو (اپنا) راز دار نہ بناؤ وہ تمہاری نسبت فتنہ انگیزی میں (کبھی) کمی نہیں کریں گے، وہ تمہیں سخت تکلیف پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں، بغض تو ان کی زبانوں سے خود ظاہر ہو چکا ہے، اور جو (عداوت) ان کے سینوں نے چھپا رکھی ہے وہ اس سے (بھی) بڑھ کر ہے۔ ہم نے تمہارے لئے نشانیاں واضح کر دی ہیں اگر تمہیں عقل ہو
118. O believers! Do not confide in those who are not from amongst you. They will never miss (any) chance to cause you mischief. They wish you severe torture. As for their malice, that has become evident from their utterances, and (the hostility) that they have concealed in their hearts is (even) greater. We have made the signs manifest to you if you would use your intellect.

3_119
آگاہ ہو جاؤ! تم وہ لوگ ہو کہ ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تمہیں پسند (تک) نہیں کرتے حالانکہ تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو، اور جب وہ تم سے ملتے ہیں (تو) کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیاں چباتے ہیں، فرما دیں: مر جاؤ اپنی گھٹن میں، بیشک اللہ دلوں کی (پوشیدہ) باتوں کو خوب جاننے والا ہے
119. Beware! You are the ones who love them, but they do not (even) like you, although you believe in all the Books. When they meet you, they say: ‘We have accepted faith,’ but when alone, they bite their fingers in rage against you. Say: ‘Perish in your pent-up rage.’ Certainly, Allah knows well the secrets of hearts.

3_120
اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بری لگتی ہے اور تمہیں کوئی رنج پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوٰی اختیار کئے رکھو تو ان کا فریب تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، جو کچھ وہ کر رہے ہیں بیشک اللہ اس پر احاطہ فرمائے ہوئے ہے
120. If something goes in your favour, it grieves them; but if some pain afflicts you, that pleases them. However, if you keep patience and guard yourselves against evil persistently, their deceitfulness will do you no harm. And indeed Allah has encompassed all that they are doing.

3_121
اور (وہ وقت یاد کیجئے) جب آپ صبح سویرے اپنے درِ دولت سے روانہ ہو کر مسلمانوں کو (غزوۂ احد کے موقع پر اہلِ مکہ کی جارح فوجوں کے خلاف دفاعی) جنگ کے لئے مورچوں پر ٹھہرا رہے تھے، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے
121. And (recall the time) when, early morning, you left your blessed abode (on the eve of the battle of Uhud), and were positioning the Muslims at their posts for the battle (in defence against the aggression by Meccan invaders). And Allah is All-Hearing, All-Knowing.

3_122
جب تم میں سے (بنو سلمہ خزرج اور بنوحارثہ اوس) دو گروہوں کا ارادہ ہوا کہ بزدلی کر جائیں، حالانکہ اللہ ان دونوں کا مدد گار تھا، اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
122. (Recall) when two groups from amongst you (Banu Salama Khazraj and Banu Haritha Aws) intended cowardliness although Allah was their ally. And the believers must have trust in Allah alone.

3_123
اور اللہ نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم (اس وقت) بالکل بے سرو سامان تھے پس اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ
123. And Allah provided you help in the battle of Badr, whereas you had little resources (at that time). Therefore, fear Allah so that you may become grateful.

3_124
جب آپ مسلمانوں سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے
124. When you said to the believers: ‘Is it not enough for you that your Lord should reinforce you with three thousand angels sent-down?’

3_125
ہاں اگر تم صبر کرتے رہو اور پرہیزگاری قائم رکھو اور وہ (کفّار) تم پر اسی وقت (پورے) جوش سے حملہ آور ہو جائیں تو تمہارا رب پانچ ہزار نشان والے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے گا
125. Yes, if you remain steadfast and persist in Godwariness, and these (unbelievers) suddenly attack you with (full) force, then your Lord will come to your aid with five thousand angels distinctly marked.

3_126
اور اللہ نے اس (مدد) کو محض تمہارے لئے خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب حکمت والا ہے
126. And Allah has made this (reinforcement) a glad tidings for you so that it may content your hearts. And support comes only from Allah, Who is Almighty, Most Wise,

3_127
(مزید) اس لئے کہ (اللہ) کافروں کے ایک گروہ کو ہلاک کر دے یا انہیں ذلیل کر دے سو وہ ناکام ہو کر واپس پلٹ جائیں
127. (Also) because (Allah) may exterminate a section of the unbelievers or abase them so that they go back defeated.

3_128
(اے حبیب! اب) آپ کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں چاہے تو اللہ انہیں توبہ کی توفیق دے یا انہیں عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں
128. (O Beloved! Now) this matter is not your concern, whether Allah enables them to repent or torments them, because they are the transgressors.

3_129
اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے۔ وہ جسے چاہے بخش دے جسے چاہے عذاب دے، اور اللہ نہایت بخشنے والا مہربان ہے
129. Whatever is in the heavens and whatever is in the earth belongs to Allah alone. He forgives whom He wills and punishes whom He wills and Allah is Most Forgiving, Ever-Merciful.

3_130
اے ایمان والو! دو گنا اور چوگنا کر کے سود مت کھایا کرو، اور اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ
130. O believers! Do not live on usury doubled and redoubled, and keep fearing Allah so that you may prosper.

3_131
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے
131. And fear the Fire, which has been prepared for those who reject faith.

3_132
اور اللہ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
132. And persist in obedience to Allah and the Messenger (blessings and peace be upon him) so that you may be blessed with mercy.

3_133
اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی وسعت میں سب آسمان اور زمین آجاتے ہیں، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے

133. And advance fast towards forgiveness from your Lord and Paradise whose vastness encompasses the heavens and the earth (and) which has been prepared for the pious.

3_134
یہ وہ لوگ ہیں جو فراخی اور تنگی (دونوں حالتوں) میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں سے (ان کی غلطیوں پر) درگزر کرنے والے ہیں، اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے
134. They are the ones who spend in the cause of Allah whether they are affluent or indigent (in both the conditions), sublimate their anger and tolerate (the faults of the) people; and Allah loves those who are benevolent.

3_135
اور (یہ) ایسے لوگ ہیں کہ جب کوئی برائی کر بیٹھتے ہیں یا اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کا ذکر کرتے ہیں پھر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں، اور اللہ کے سوا گناہوں کی بخشش کون کرتا ہے، اور پھر جو گناہ وہ کر بیٹھے تھے ان پر جان بوجھ کر اصرار بھی نہیں کرتے
135. And (they) are such people that if they commit some immoral act or wrong themselves, they remember Allah, then seek forgiveness for their sins. And who forgives sins except Allah? And they do not deliberately persist in the sinful acts which they committed.

3_136
یہ وہ لوگ ہیں جن کی جزا ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اور (نیک) عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا صلہ ہے
136. It is they whose reward is forgiveness from their Lord and Gardens beneath which rivers flow. They will reside therein permanently. What an excellent reward that is for those who perform righteous acts!

3_137
تم سے پہلے (گذشتہ امتوں کے لئے قانونِ قدرت کے) بہت سے ضابطے گزر چکے ہیں سو تم زمین میں چلا پھرا کرو اور دیکھا کرو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا
137. Before you many codes (of divine law) have passed (for the preceding nations). So travel in the earth and observe what was the end of those who belied!

3_138
یہ قرآن لوگوں کے لئے واضح بیان ہے اور ہدایت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے
138. This Qur’an is an exposition for mankind and guidance and counsel for those who fear Allah.

3_139
اور تم ہمت نہ ہارو اور نہ غم کرو اور تم ہی غالب آؤ گے اگر تم (کامل) ایمان رکھتے ہو
139. And do not lose heart or feel grieved; and it is you who will be victorious, provided you maintain (perfect) faith.

3_140
اگر تمہیں (اب) کوئی زخم لگا ہے تو (یاد رکھو کہ) ان لوگوں کو بھی اسی طرح کا زخم لگ چکا ہے، اور یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں، اور یہ (گردشِ ا یّام) اس لئے ہے کہ اللہ اہلِ ایمان کی پہچان کرا دے اور تم میں سے بعض کو شہادت کا رتبہ عطا کرے، اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا
140. If you have received a blow (now, then remember that) they too have received a similar blow already. These are the days which We rotate amongst people. And these (ups and downs) occur so that Allah may distinguish the identity of true believers and bestow upon some of you the status of martyrs. And Allah does not like the wrongdoers.

3_141
اور یہ اس لئے (بھی) ہے کہ اللہ ایمان والوں کو (مزید) نکھار دے (یعنی پاک و صاف کر دے) اور کافروں کو مٹا دے

141. And this is (also) with the intention that Allah may bring (more) refinement to the believers (i.e., cleanse and purify them) and annihilate the disbelievers.

3_142
کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ تم (یونہی) جنت میں چلے جاؤ گے؟ حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو پرکھا ہی نہیں ہے اور نہ ہی صبر کرنے والوں کو جانچا ہے
142. Do you assume that you will enter Paradise (without any good), whereas Allah has not yet tested those of you who fight for His cause, nor has He judged the steadfast?

3_143
اور تم تو اس کا سامنا کرنے سے پہلے (شہادت کی) موت کی تمنا کیا کرتے تھے، سو اب تم نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا ہے
143. And you used to long for death (as a martyr) before you faced it. So now you have seen it in front of your own eyes.

3_144
اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو) رسول ہی ہیں (نہ کہ خدا)، آپ سے پہلے بھی کئی پیغمبر (مصائب اور تکلیفیں جھیلتے ہوئے اس دنیا سے) گزر چکے ہیں، پھر اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات فرما جائیں یا شہید کر دیئے جائیں تو کیا تم اپنے (پچھلے مذہب کی طرف) الٹے پاؤں پھر جاؤ گے (یعنی کیا ان کی وفات یا شہادت کو معاذ اللہ دینِ اسلام کے حق نہ ہونے پر یا ان کے سچے رسول نہ ہونے پر محمول کرو گے)، اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا تو وہ اللہ کا ہرگز کچھ نہیں بگاڑے گا، اور اللہ عنقریب (مصائب پر ثابت قدم رہ کر) شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائے گا
144. And Muhammad (blessings and peace be upon him) is but a Messenger (and not God). Many Messengers have passed away (from this world) before him as well. So, if he passes away or is martyred, will you then turn on your heels (back to your former religion i.e., will you consider his death or martyrdom— God forbid!—a proof that the Din [Religion] of Islam or his Messengership is false)? And whoever turns back on his heels shall not harm Allah the least. And Allah will soon reward those who give thanks (by remaining steadfast in hardship).

3_145
اور کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مر سکتا (اس کا) وقت لکھا ہوا ہے، اور جو شخص دنیا کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں، اور جو آخرت کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں، اور ہم عنقریب شکر گزاروں کو (خوب) صلہ دیں گے
145. And no one can die without Allah’s command. (His) term has been fixed in writing. And whoever desires the reward of this world, We give him of that; and whoever longs for the reward of the Hereafter, We give him of that; and soon shall We pay reward (affluently) to those who pay thanks.

3_146
اور کتنے ہی انبیاءایسے ہوئے جنہوں نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت سے اللہ والے (اولیاء) بھی شریک ہوئے، تو نہ انہوں نے ان مصیبتوں کے باعث جو انہیں اللہ کی راہ میں پہنچیں ہمت ہاری اور نہ وہ کمزور پڑے اور نہ وہ جھکے، اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
146. And how many Prophets have there been who fought in the cause of Allah! A large number of devotees of Allah (Awliya’) also joined them. They did not lose heart due to hardships which afflicted them in the way of Allah and neither showed weakness nor gave in. And Allah loves those who remain steadfast.

3_147
اور ان کا کہنا کچھ نہ تھا سوائے اس التجا کے کہ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے کام میں ہم سے ہونے والی زیادتیوں سے درگزر فرما اور ہمیں (اپنی راہ میں) ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرما
147. And they said nothing except this supplication: ‘O our Lord, forgive our sins and overlook the excesses that we committed in our work, and keep us firm-footed (on Your path), and bestow upon us victory over the disbelievers.’

3_148
پس اللہ نے انہیں دنیا کا بھی انعام عطا فرمایا اور آخرت کے بھی عمدہ اجر سے نوازا، اور اللہ (ان) نیکو کاروں سے پیار کرتا ہے (جو صرف اسی کو چاہتے ہیں)
148. So, Allah paid them the reward of this world and also an excellent recompense in the Hereafter. And Allah loves (those) righteous people (who love Him alone).

3_149
اے ایمان والو! اگر تم نے کافروں کا کہا مانا تو وہ تمہیں الٹے پاؤں (کفر کی جانب) پھیر دیں گے پھر تم نقصان اٹھاتے ہوئے پلٹو گے
149. O believers! If you obey the disbelievers, they will turn you back on your heels (to disbelief) and you will then turn back as losers.

3_150
بلکہ اللہ تمہارا مولیٰ ہے اور وہ سب سے بہتر مدد فرمانے والا ہے
150. Nay, Allah is your Mawla (Helper and Guardian) and He is the best of helpers.

3_151
ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں (تمہارا) رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اس چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرایا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا (وہ) ٹھکانا بہت ہی برا ہے
151. Soon shall We plant (your) awesomeness into the hearts of disbelievers because they have associated with Allah partners for which He has not sent down any authority. And Hell is their abode, and extremely horrible is (that) abode of the wrongdoers.

3_152
اور بیشک اللہ نے تمہیں اپنا وعدہ سچ کر دکھایا جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے، یہاں تک کہ تم نے بزدلی کی اور (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) حکم کے بارے میں جھگڑنے لگے اور تم نے اس کے بعد (ان کی) نافرمانی کی جب کہ اللہ نے تمہیں وہ (فتح) دکھا دی تھی جو تم چاہتے تھے، تم میں سے کوئی دنیا کا خواہش مند تھا اور تم میں سے کوئی آخرت کا طلب گار تھا، پھر اس نے تمہیں ان سے (مغلوب کر کے) پھیر دیا تاکہ وہ تمہیں آزمائے، (بعد ازاں) اس نے تمہیں معاف کر دیا، اور اللہ اہلِ ایمان پر بڑے فضل والا ہے
152. Surely, Allah fulfilled His promise to you when you were killing them by His command until you showed cowardice and you started disputing about the command (of the Messenger [blessings and peace be upon him]) and later disobeyed (him), whereas Allah had brought that victory in your sight which you coveted. Amongst you were some who desired the gains of this world, and some others who sought reward in the Hereafter. Then He turned you back from them (dominated) so that He tests you. (Later, however,) He pardoned you and Allah is Most Gracious to the believers.

3_153
جب تم (افراتفری کی حالت میں) بھاگے جا رہے تھے اور کسی کو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جماعت میں (کھڑے) جو تمہارے پیچھے (ثابت قدم) رہی تھی تمہیں پکار رہے تھے پھر اس نے تمہیں غم پر غم دیا (یہ نصیحت و تربیت تھی) تاکہ تم اس پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہا اور اس مصیبت پر جو تم پر آن پڑی رنج نہ کرو، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے
153. When you were running away (in panic) and did not look back at anyone, and the Messenger (blessings and peace be upon him) was calling you out (standing) amongst the party that were (steadfast) in your rear. Then He inflicted upon you sorrows one after the other (for admonition and training) so that you might not grieve over what you had lost and the calamity that had befallen you. And Allah is Well Aware of your works.

3_154
پھر اس نے غم کے بعد تم پر (تسکین کے لئے) غنودگی کی صورت میں امان اتاری جو تم میں سے ایک جماعت پر چھا گئی اور ایک گروہ کو (جو منافقوں کا تھا) صرف اپنی جانوں کی فکر پڑی ہوئی تھی وہ اللہ کے ساتھ ناحق گمان کرتے تھے جو (محض) جاہلیت کے گمان تھے، وہ کہتے ہیں: کیا اس کام میں ہمارے لئے بھی کچھ (اختیار) ہے؟ فرما دیں کہ سب کام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے، وہ اپنے دلوں میں وہ باتیں چھپائے ہوئے ہیں جو آپ پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔ کہتے ہیں کہ اگر اس کام میں کچھ ہمارا اختیار ہوتا تو ہم اس جگہ قتل نہ کئے جاتے۔ فرما دیں: اگر تم اپنے گھروں میں (بھی) ہوتے تب بھی جن کا مارا جانا لکھا جا چکا تھا وہ ضرور اپنی قتل گاہوں کی طرف نکل کر آجاتے، اور یہ اس لئے (کیا گیا) ہے کہ جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے اللہ اسے آزمائے اور جو (وسوسے) تمہارے دلوں میں ہیں انہیں خوب صاف کر دے، اور اللہ سینوں کی بات خوب جانتا ہے
154. Then after grief He sent down on you calm (and peace for relief) in the form of a slumber that overtook a party of you, whilst another party (comprising hypocrites who) were only worried about their own souls indulged in false assumptions about Allah which were (just) the assumptions of ignorance. They say: ‘Do we too have anything (i.e., authority) in this matter?’ Say: ‘The whole matter is in the Hand of Allah.’ They have concealed in their hearts things which they let not be disclosed to you. They say: ‘Had we any say in this matter, we would not have been slain here.’ Say: ‘Even if you had been in your homes, those for whom killing was decreed would have come over to their slaughter places. And that has been (done) so that Allah may test what is in your breasts, and purge exhaustively (the apprehensions) pent up in your hearts. And Allah has thorough knowledge of the secrets of breasts.

3_155
بیشک جو لوگ تم میں سے اس دن بھاگ کھڑے ہوئے تھے جب دونوں فوجیں آپس میں گتھم گتھا ہو گئی تھیں تو انہیں محض شیطان نے پھسلا دیا تھا، ان کے کسی عمل کے باعث جس کے وہ مرتکب ہوئے، بیشک اللہ نے انہیں معاف فرما دیا، یقینا اللہ بہت بخشنے والا بڑے حلم والا ہے

155. Certainly, those of you who fled on that day when the two armies engaged in fierce fighting were only caused by Satan to slip, owing to some act they had perpetrated. Allah pardoned them indeed. He is, of course, Most Forgiving, Most Forbearing.

3_156
اے ایمان والو! تم ان کافروں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے ان بھائیوں کے بارے میں یہ کہتے ہیں جو (کہیں) سفر پر گئے ہوں یا جہاد کر رہے ہوں (اور وہاں مر جائیں) کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے، تاکہ اللہ اس (گمان) کو ان کے دلوں میں حسرت بنائے رکھے، اور اللہ ہی زندہ رکھتا اور مارتا ہے، اور اللہ تمہارے اعمال خوب دیکھ رہا ہے
156. O believers! Be not like the infidels who say of those of their brothers who go (somewhere) on a journey or go to fight (and die there): ‘Had they stayed with us, they would have neither died nor been slain,’ so that Allah may make this (assumption) a regret in their hearts. Allah alone keeps alive and causes death. And Allah is All-Seer of what you do.

3_157
اور اگر تم اللہ کی راہ میں قتل کر دئیے جاؤ یا تمہیں موت آجائے تو اللہ کی مغفرت اور رحمت اس (مال و متاع) سے بہت بہتر ہے جو تم جمع کرتے ہو
157. And if you are slain in the cause of Allah or die, Allah’s forgiveness and mercy is far better than that (wealth) which you accumulate.

3_158
اور اگر تم مر جاؤ یا مارے جاؤ تو تم (سب) اللہ ہی کے حضور جمع کئے جاؤ گے
158. And if you die or are slain, you will (all) be brought together before Allah.

3_159
(اے حبیبِ والا صفات!) پس اللہ کی کیسی رحمت ہے کہ آپ ان کے لئے نرم طبع ہیں، اور اگر آپ تُندخُو (اور) سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ کر بھاگ جاتے، سو آپ ان سے درگزر فرمایا کریں اور ان کے لئے بخشش مانگا کریں اور (اہم) کاموں میں ان سے مشورہ کیا کریں، پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے
159. (O My Esteemed Beloved!) What a mercy of Allah that you are lenient with them! Had you been stern and hard-hearted, people would have deserted, scattering away from around you. So pardon them, and pray for their forgiveness, and consult them in (important) matters. But once you make up your mind, then place your trust in Allah. Surely, Allah loves those who trust Him.

3_160
اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے، اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے
160. If Allah helps you, none can overpower you; but if He abandons you taking away all support, then who is it that can help you after Him? And the believers should rely on Allah alone.

3_161
اور کسی نبی کی نسبت یہ گمان ہی ممکن نہیں کہ وہ کچھ چھپائے گا، اور جو کوئی (کسی کا حق) چھپاتا ہے تو قیامت کے دن اسے وہ لانا پڑے گا جو اس نے چھپایا تھا، پھر ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
161. It is just not conceivable that any Prophet would conceal anything. And whoever hides away (another’s right) will have to bring forth on the Day of Resurrection whatever he had held back. Then everyone will be paid in full for his deeds, and they will not be wronged.

3_162
بھلا وہ شخص جو اللہ کی مرضی کے تابع ہو گیا اس شخص کی طرح کیسے ہو سکتا ہے جو اللہ کے غضب کا سزاوار ہوا اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے
162. How can a person who has subjected himself to the will of Allah be like the one who has earned Allah’s wrath? And Hell is his abode, and that is an extremely evil dwelling.

3_163
اللہ کے حضور ان کے مختلف درجات ہیں، اور اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھتا ہے
163. They have varying grades in the sight of Allah and Allah thoroughly observes their acts.

3_164
بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
164. Indeed, Allah conferred a great favour on the believers that He raised amongst them (the most eminent) Messenger (blessings and peace be upon him) from amongst themselves, who recites to them His Revelations, purifies them, and educates them on the Book and Wisdom though, before that, they were in manifest error.

3_165
کیا جب تمہیں ایک مصیبت آپہنچی حالانکہ تم اس سے دو چند (دشمن کو) پہنچا چکے تھے تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آپڑی؟ فرما دیں: یہ تمہاری اپنی ہی طرف سے ہے بیشک اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے
165. Is it not that when disaster seized you, whilst you had inflicted twice as much (on your enemy), you said: ‘Whence has it befallen’? Say: ‘It is from your own selves.’ Indeed, Allah has absolute control over everything.

3_166
اور اُس دن جو تکلیف تمہیں پہنچی جب دونوں لشکر باہم مقابل ہو گئے تھے سو وہ اللہ کے حکم (ہی) سے تھے اور یہ اس لئے کہ اللہ ایمان والوں کی پہچان کرا دے
166. And the agony that hurt you on the day when the two armies clashed with each other came about (only) by Allah’s command. And (this happened) so that Allah establishes the identity of the believers,

3_167
اور ایسے لوگوں کی بھی پہچان کرا دے جو منافق ہیں، اور جب ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جنگ کرو یا (دشمن کے حملے کا) دفاع کرو، تو کہنے لگے: اگر ہم جانتے کہ (واقعتاً) لڑائی ہوگی (یا ہم اسے اللہ کی راہ میں جنگ جانتے) تو ضرور تمہاری پیروی کرتے، اس دن وہ (ظاہری) ایمان کی نسبت کھلے کفر سے زیادہ قریب تھے، وہ اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہیں، اور اللہ (ان باتوں) کو خوب جانتا ہے جو وہ چھپا رہے ہیں
167. And (He) also distinguishes the identity of those who are hypocrites. And when it was said to them: ‘Come and fight in the cause of Allah or defend (against the enemy invasion),’ they said: ‘If we knew that there would be (virtually) a war, (or if we considered it a war in the cause of Allah,) we would certainly follow you.’ That day they were closer to an evident disbelief than (the pretended) belief. They utter from their mouths that which is not in their hearts. And Allah knows well (the matters) they hide.

3_168
(یہ) وہی لوگ ہیں جنہوں نے باوجود اس کے کہ خود (گھروں میں) بیٹھے رہے اپنے بھائیوں کی نسبت کہا کہ اگر وہ ہمارا کہا مانتے تو نہ مارے جاتے، فرما دیں: تم اپنے آپ کو موت سے بچا لینا اگر تم سچے ہو
168. (They) are the ones who said about their brothers, whilst they themselves stayed back (home): ‘Had they accepted our counsel, they would not have been slain.’ Say: ‘Protect yourselves from death if you are truthful.’

3_169
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں ہرگز مردہ خیال (بھی) نہ کرنا، بلکہ وہ اپنے ربّ کے حضور زندہ ہیں انہیں (جنت کی نعمتوں کا) رزق دیا جاتا ہے
169. And do not (ever) think that those who are slain in the way of Allah are dead. Rather, they are alive in the presence of their Lord. They are served with sustenance (comprising bounties of Paradise).

3_170
وہ (حیاتِ جاودانی کی) ان (نعمتوں) پر فرحاں و شاداں رہتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما رکھی ہیں اور اپنے ان پچھلوں سے بھی جو (تاحال) ان سے نہیں مل سکے (انہیں ایمان اور طاعت کی راہ پر دیکھ کر) خوش ہوتے ہیں کہ ان پر بھی نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے
170. They rejoice in these (blessings of eternal life) that Allah has conferred on them of His bounty, and they also feel pleased (on finding) their successors (on the path of faith and obedience) who have not (yet) joined them, for they shall also have neither any fear nor any grief.

3_171
وہ اللہ کی (تجلیّاتِ قُرب کی) نعمت اور (لذّاتِ وصال کے) فضل سے مسرور رہتے ہیں اور اس پر (بھی) کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا
171. They are filled with joy owing to the blessing (of divine disclosures of the nearness) of Allah and His bounty (i.e., the pleasures of meeting with Him), and (also) because Allah does not waste the reward of the believers.

3_172
جن لوگوں نے زخم کھا چکنے کے بعد بھی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر لبیک کہا، اُن میں جو صاحبانِ اِحسان ہیں اور پرہیزگار ہیں، ان کے لئے بڑا اَجر ہے
172. Those who submitted to the command of Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him) even after sustaining injuries—for those of them who possess spiritual excellence and are God-fearing, there is an immense reward.

3_173
(یہ) وہ لوگ (ہیں) جن سے لوگوں نے کہا کہ مخالف لوگ تمہارے مقابلے کے لئے (بڑی کثرت سے) جمع ہو چکے ہیں سو ان سے ڈرو، تو (اس بات نے) ان کے ایمان کو اور بڑھا دیا اور وہ کہنے لگے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کیا اچھا کارساز ہے
173. They are the ones whom people said: ‘The adversaries have gathered (in great number) against you, so fear them.’ But this (information) further enhanced their faith and they proclaimed: ‘Allah is Sufficient for us and what an excellent Guardian He is!’

3_174
پھر وہ (مسلمان) اللہ کے انعام اور فضل کے ساتھ واپس پلٹے انہیں کوئی گزند نہ پہنچی اور انہوں نے رضائے الٰہی کی پیروی کی اور اللہ بڑے فضل والا ہے
174. Then they (the Muslims) returned with the bounties and blessings of Allah, untouched by any suffering. They followed the will of Allah, and Allah is the Lord of great bounty.

3_175
بیشک یہ (مخبر) شیطان ہی ہے جو (تمہیں) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے، پس ان سے مت ڈرا کرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو اگر تم مومن ہو
175. Surely, this (informer) is Satan alone who threatens (you) through his friends. Therefore, do not fear them and fear Me alone, if you are the believers.

3_176
(اے غمگسارِ عالم!) جو لوگ کفر (کی مدد کرنے) میں بہت تیزی کرتے ہیں وہ آپ کو غمزدہ نہ کریں، وہ اللہ (کے دین) کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ چاہتا ہے کہ ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے
176. (O sympathizer of the whole mankind!) Those who hasten in (reinforcing) disbelief should not aggrieve you. They cannot do any damage to (the Din [Religion] of) Allah, and Allah intends that there is no share for them in the Hereafter. And for them there is a severe torment.

3_177
بیشک جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
177. Indeed, those who purchase disbelief at the cost of belief cannot harm Allah the least, and for them there is a grievous chastisement.

3_178
اور کافر یہ گمان ہرگز نہ کریں کہ ہم جو انہیں مہلت دے رہے ہیں (یہ) ان کی جانوں کے لئے بہتر ہے، ہم تو (یہ) مہلت انہیں صرف اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ گناہ میں اور بڑھ جائیں، اور ان کے لئے (بالآخر) ذلّت انگیز عذاب ہے
178. And the disbelievers must never assume that the respite We are providing them is of any good to their souls. We are granting them (this) respite that they may grow further in sins. And (ultimately) there is for them a humiliating torment.

3_179
اور اللہ مسلمانوں کو ہرگز اس حال پر نہیں چھوڑے گا جس پر تم (اس وقت) ہو جب تک وہ ناپاک کو پاک سے جدا نہ کر دے، اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ (اے عامۃ الناس!) تمہیں غیب پر مطلع فرما دے لیکن اللہ اپنے رسولوں سے جسے چاہے (غیب کے علم کے لئے) چن لیتا ہے، سو تم اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے
179. And Allah will never leave the Muslims in the situation you are in (now) until He distinguishes the impure from the pure. And, (O common people,) it is not Allah’s Glory that He reveals to you the unseen. However, Allah chooses from amongst His Messengers whom He wills (for the knowledge of the unseen). Therefore, put faith in Allah and His Messengers. And if you embrace faith and become Godfearing, there is a tremendous reward for you.

3_180
اور جو لوگ اس (مال و دولت) میں سے دینے میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے وہ ہرگز اس بخل کو اپنے حق میں بہتر خیال نہ کریں، بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے، عنقریب روزِ قیامت انہیں (گلے میں) اس مال کا طوق پہنایا جائے گا جس میں وہ بخل کرتے رہے ہوں گے، اور اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے (یعنی جیسے اب مالک ہے ایسے ہی تمہارے سب کے مر جانے کے بعد بھی وہی مالک رہے گا)، اور اللہ تمہارے سب کاموں سے آگاہ ہے
180. And those who are niggardly in giving away (from the wealth) which Allah has bestowed upon them out of His bounty must never consider this miserliness of any benefit to themselves; it is rather injurious to them. Soon on the Day of Resurrection, this wealth they are niggardly about will be put around (their necks) like a neck-fetter. To Allah belongs the heritage of the heavens and the earth (i.e., He will remain the Owner of the universe after your death in the same way as He owns it today). And Allah is well aware of all your deeds.

3_181
بیشک اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی جو کہتے ہیں کہ اللہ محتاج ہے اور ہم غنی ہیں، اب ہم ان کی ساری باتیں اور ان کا انبیاءکو ناحق قتل کرنا (بھی) لکھ رکھیں گے، اور (روزِ قیامت) فرمائیں گے کہ (اب تم) جلا ڈالنے والے عذاب کا مزہ چکھو
181. Allah has surely heard the remarks of those who say: ‘Allah is indigent and we are rich.’ We shall keep a written record of all that they say and their unjust killing of the Prophets (as well). And (on the Day of Resurrection) We shall say: ‘(Now you) taste the incinerating torment.’

3_182
یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھ خود آگے بھیج چکے ہیں اور بیشک اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
182. This is the recompense of your deeds that your hands have forwarded ahead, and indeed Allah does not do injustice to servants.

3_183
جو لوگ (یعنی یہود حیلہ جوئی کے طور پر) یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں یہ حکم بھیجا تھا کہ ہم کسی پیغمبر پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ (اپنی رسالت کے ثبوت میں) ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ (آکر) کھا جائے، آپ (ان سے) فرما دیں: بیشک مجھ سے پہلے بہت سے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے اور اس نشانی کے ساتھ بھی (آئے) جو تم کہہ رہے ہو تو (اس کے باوجود) تم نے انہیں شہید کیوں کیا اگر تم (اتنے ہی) سچے ہو
183. The people (Jews) who say (as a justification): ‘Allah sent us the command not to put faith in any Messenger unless he (to prove his Messengership) brings us an offering that the fire will devour.’ Say (to them): ‘Certainly, many Messengers with evident signs preceded me and also (came) with the sign which you speak of. Then (despite that) why did you martyr them if you are (so) truthful?’

3_184
پھر بھی اگر آپ کو جھٹلائیں تو (محبوب آپ رنجیدہ خاطر نہ ہوں) آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا گیا جو واضح نشانیاں (یعنی معجزات) اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے
184. If, even then, they belie you, (My Beloved, do not be aggrieved). So many Messengers who brought clear signs (miracles), scriptures and the enlightening Book were belied before you.

3_185
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، اور تمہارے اجر پورے کے پورے تو قیامت کے دن ہی دئیے جائیں گے، پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعۃً کامیاب ہو گیا، اور دنیا کی زندگی دھوکے کے مال کے سوا کچھ بھی نہیں
185. Every soul is going to taste death. And your full recompense will be paid back only on the Day of Resurrection. So, whoever will be saved from Hell and admitted to Paradise will be truly successful. And the worldly life is nothing but illusory wealth.

3_186
(اے مسلمانو!) تمہیں ضرور بالضرور تمہارے اموال اور تمہاری جانوں میں آزمایا جائے گا، اور تمہیں بہر صورت ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور ان لوگوں سے جو مشرک ہیں بہت سے اذیت ناک (طعنے) سننے ہوں گے، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوٰی اختیار کئے رکھو تو یہ بڑی ہمت کے کاموں سے ہے
186. (O believers!) You will most certainly be tested in your possessions and your selves. And of course you shall also hear many torturing (taunts) from those who were given the Book before you and who are polytheists. But if you remain patient and stick to self-protection, that is one of the works demanding high resolve.

3_187
اور جب اللہ نے ان لوگوں سے پختہ وعدہ لیا جنہیں کتاب عطا کی گئی تھی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے صاف صاف بیان کرو گے اور (جو کچھ اس میں بیان ہوا ہے) اسے نہیں چھپاؤ گے تو انہوں نے اس عہد کو پسِ پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کر لی، سو یہ ان کی بہت ہی بُری خریداری ہے
187. And (remember) when Allah took a firm promise from those who were given the Book: ‘You shall communicate it clearly and plainly to the people and shall not hide (whatever is described in it),’ they cast this promise behind their backs and sold it for a paltry price. This is an extremely evil transaction on their part.

3_188
آپ ایسے لوگوں کو ہرگز (نجات پانے والا) خیال نہ کریں جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور ناکردہ اعمال پر بھی اپنی تعریف کے خواہش مند ہیں، (دوبارہ تاکید کے لئے فرمایا:) پس آپ انہیں ہرگز عذاب سے نجات پانے والا نہ سمجھیں، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
188. Never regard those (as the emancipated ones) who rejoice over their crooked works and want to be praised for the deeds that they have never done. (Proclaimed for emphasis:) Never think that they are delivered from punishment; and for them is an awful torment.

3_189
اور سب آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے (سو تم اپنا دھیان اور توکّل اسی پر رکھو)
189. The sovereignty of all the heavens and the earth belongs to Allah alone and Allah has perfect control over everything. (So focus your attention on and trust in Him alone.)

3_190
بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور شب و روز کی گردش میں عقلِ سلیم والوں کے لئے (اللہ کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
190. Indeed, in the creation of the heavens and the earth, and the alternation of the night and the day, there are signs (of Allah’s absolute authority) for those who possess constructive wisdom.

3_191
یہ وہ لوگ ہیں جو (سراپا نیاز بن کر) کھڑے اور (سراپا ادب بن کر) بیٹھے اور (ہجر میں تڑپتے ہوئے) اپنی کروٹوں پر (بھی) اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق (میں کارفرما اس کی عظمت اور حُسن کے جلووں) میں فکر کرتے رہتے ہیں، (پھر اس کی معرفت سے لذت آشنا ہو کر پکار اٹھتے ہیں:) اے ہمارے رب! تو نے یہ (سب کچھ) بے حکمت اور بے تدبیر نہیں بنایا، تو (سب کوتاہیوں اور مجبوریوں سے) پاک ہے پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے
191. These are the people who, remembering Allah, remain standing (as the epitome of submissiveness), sitting (as reverence incarnate), and (also keep) changing sides (in discomfort of love) and meditate on (the manifest lustre of His Eminence and Beauty at work in) the creation of the heavens and the earth. (Then, acquainted with the pleasure of His gnosis, they call out spontaneously:) ‘O our Lord, You have not created (all) this without any rationale and strategy. You are (impeccably) Pure (of all shortcomings and obligations). So protect us from the torment of Hell.

3_192
اے ہمارے رب! بیشک تو جسے دوزخ میں ڈال دے تو تُو نے اسے واقعۃً رسوا کر دیا، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے
192. O our Lord! Indeed, whomever You admit to Hell, You have surely humiliated him, and the wrongdoers do not have any supporters.

3_193
اے ہمارے رب! (ہم تجھے بھولے ہوئے تھے) سو ہم نے ایک ندا دینے والے کو سنا جو ایمان کی ندا دے رہا تھا کہ (لوگو!) اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے رب! اب ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری خطاؤں کو ہمارے (نوشتۂ اعمال) سے محو فرما دے اور ہمیں نیک لوگوں کی سنگت میں موت دے
193. O our Lord! (We were oblivious of You,) then we heard a Caller, calling towards faith: ‘(O people,) believe in your Lord.’ So we embraced faith. O our Lord, now forgive our sins and erase our blunders (from the record of our works) and make us die in the company of the pious.

3_194
اے ہمارے رب! اور ہمیں وہ سب کچھ عطا فرما جس کا تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر، بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا
194. O our Lord! Grant us all that You have promised us through Your Messengers, and do not humiliate us on the Day of Resurrection. Surely, You do not go against Your promise.’

3_195
پھر ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی (اور فرمایا:) یقیناً میں تم میں سے کسی محنت والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے میں سے (ہی) ہو، پس جن لوگوں نے (اللہ کے لئے) وطن چھوڑ دیئے اور (اسی کے باعث) اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور (میری خاطر) لڑے اور مارے گئے تو میں ضرور ان کے گناہ ان (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دوں گا اور انہیں یقیناً ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ اللہ کے حضور سے اجر ہے، اور اللہ ہی کے پاس (اس سے بھی) بہتر اجر ہے
195. Then their Lord accorded approval to their supplication (and said:) ‘Certainly, I do not waste the wages of any labourer, whether man or woman; you all are from one another. So those who have emigrated (for the cause of Allah) and have been driven out of their dwellings (for Him alone) and have been offended in My way and fought for My sake and were slain, I shall verily erase their sins from their record of works, and admit them to the Gardens beneath which rivers flow. This is the reward from Allah, and (even) better reward (than this) lies with Allah alone.

3_196
(اے اللہ کے بندے!) کافروں کا شہروں میں (عیش و عشرت کے ساتھ) گھومنا پھرنا تجھے کسی دھوکہ میں نہ ڈال دے
196. (O servant of Allah!) The roaming about of the disbelievers in the cities (with luxurious riches) should not cause you any illusion.

3_197
یہ تھوڑی سی (چند دنوں کی) متاع ہے، پھر ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگا، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
197. This is an insignificant possession (for a brief period). Then their abode will be Hell and that is a very evil abode.

3_198
لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اللہ کے ہاں سے (ان کی) مہمانی ہے اور (پھر اس کا حریمِ قُرب، جلوۂ حُسن اور نعمتِ وصال، الغرض) جو کچھ بھی اللہ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے
198. But those who persist in fearing their Lord, for them there are Gardens beneath which rivers flow. There they will reside forever. This is hospitality (for them) from Allah. And (His chamber of Proximity, lustre of His Beauty and the Blessing of meeting with Him, in sum,) whatever there is with Allah is excellent for the pious.

3_199
اور بیشک کچھ اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کتاب پر بھی (ایمان لاتے ہیں) جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو ان کی طرف نازل کی گئی تھی اور ان کے دل اللہ کے حضور جھکے رہتے ہیں اور اللہ کی آیتوں کے عوض قلیل دام وصول نہیں کرتے، یہ وہ لوگ ہیں جن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، بیشک اللہ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے
199. And indeed, some People of the Book are such that they believe in Allah, and also (have faith in) the Book that has been revealed to you, and the one which was sent down to them. Their hearts remain subdued before Allah. And they do not receive a paltry price for the Revelations of Allah. They are the ones whose reward lies with their Lord. Indeed, Allah is Swift at reckoning.

3_200
اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدمی میں (دشمن سے بھی) زیادہ محنت کرو اور (جہاد کے لئے) خوب مستعد رہو، اور (ہمیشہ) اللہ کا تقوٰی قائم رکھو تاکہ تم کامیاب ہو سکو
200. O believers! Be steadfast and, in perseverance (and tenacity), toil (even harder than the enemy) and be alert and vigilant (for struggle against violation of peace and human rights), and (always) persist in fearing Allah so that you may achieve success.